48

مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز کو پہلے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی گئی امیدواروں کی انتخابی فہرست کے مطابق مریم نواز کو این اے 125 لاہور سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔

اب ایک بار پھر مریم نواز کا حلقہ تبدیل کر کے انہیں این اے 127 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ این اے 125 سے پرویز ملک کو ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کا کہنا ہے کہ این اے 127 پر مریم نواز ہیں جب کہ این اے 125 سے انتخاب لڑنے کا میرا حق بنتا ہے۔