44

9اعلیٰ افسروں کے تبادلوں کی منسوخی کیلئے خط ارسال

پشاور۔الیکشن کمیشن نے حال ہی میں تبدیل ہو نے والے خیبر پختونخوا کے پانچ افسروں کے تبادلو ں کے احکامات واپس لینے کے لئے سٹیبلشمنٹ ڈیپار ٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ٗ سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق مراسلے میں چیف سیکر ٹری سے درخواست کی گئی ہے کہ جن 9 افسروں کو تبدیل کیا گیاہے انہیں الیکشن کمیشن نے صو بے کے مختلف انتخابی حلقو ں کا ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے اور اس وقت ان کی تبدیلی کی صورت میں الیکشن کا کام متاثر ہو گا ٗان افسروں کے نام یہ ہیں۔

کمشنر بنو ں سید عبدالجبار شاہ ڈی ڈسٹر کٹ ریٹر ننگ آفیسر ایف آرز این اے 51 ٗ ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع باجوڑ محمد عبدالامیر خٹک کوڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 40اور41 باجوڑ ٗڈپٹی کمشنر نارتھ وزیر ستان محمد ایاز کو ڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر نارتھ وزیر ستان ایجنسی این اے 48 ٗاے ڈی سی نارتھ وزیر ستان عبدالناصر خان کو ریٹرننگ آفیسر این اے 48 ٗڈپٹی کمشنر کرم بشیر خان کو ڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 45-46 ٗاے ڈی سی ساؤتھ وزیر ستان کامران خٹک ریٹرننگ آفیسر این اے 50 ٗاے ڈی سی کرم نصر اللہ کو ریٹرننگ آفیسر این اے 46 ۔

اے سی ایف آر بنو ں اشفاق احمدکو ریٹرننگ آفیسر این اے 51 ٗاے سی جمرود زاہد عثمان کو ریٹرننگ آفیسر این اے 43 تعینات کیا گیا ہے ۔صو بائی حکو مت نے 201 افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے دوران ان افسروں کومزکورہ بالا انتظامی پوسٹو ں سے تبدیل کر رکھا ہے ۔جن کی مزکورہ اسامیوں پر دوبارہ تعینات عمل میں لائی جانی ہے ۔