55

میٹرک نتائج کا اعلان کل ہوگا

پشاور۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل 28جون کو ہوگا ٗ اس موقع پر پشاور کے مقامی ہوٹل میں پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب کا انعقاد ہوگا جس کے مہمان خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہونگے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ملک مقصود انور کے مطابق 28جون کو دوپہر تک اوپن مارکیٹ کو بھی یو ایس بی کے ذریعے نتائج جاری کر دیئے جائینگے جبکہ ویب سائٹ پر بھی نتائج دستیاب ہونگے۔