93

جسٹس وقاراحمدسیٹھ پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے سینئرجج جسٹس وقار احمدسیٹھ کو پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے وزارت قانون وانصاف نے ان کا بطورچیف جسٹس پشاورہائی کورٹ تقررنامہ جاری کردیاہے ۔

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس وقاراحمدسیٹھ16مارچ1961ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک معززخاندان میں پیداہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم 1977ء میں کینٹ پبلک سکول پشاورسے حاصل کی اورایف جی انٹرکالج سے انٹرکی تعلیم حاصل کی 1981ء میں انہوں نے اسلامیہ کالج پشاورسے بیچلرآف سائنس کی ڈگری حاصل کی جبکہ1982ء میں انہوں نے جامعہ پشاورسے بیچلرآف آرٹ کی ایڈیشنل ڈگری حاصل کی ۔

1985ء میں انہوں نے خیبرلاء کالج پشاور سے ایل ایل بی کیاجبکہ1986ء میں انہوں نے جامعہ پشاورسے ایم اے پولیٹکل سائنس کیا 18 دسمبر 1985 ء میں انہوں نے لوئرکورٹ کالائسنس حاصل کیاجبکہ 22 مارچ 1990ء کو انہوں نے ہائی کورٹ کی وکالت کالائسنس حاصل کیا اسی طرح4مئی2008ء کو انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کالائسنس حاصل کیا2ٗ اگست2011ء کو وہ پشاورہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقررہوئے اور2012ء میں انہوں نے پشاورہائی کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف لیا وہ پشاورہائی کورٹ کے بنکنگ جج اور کمپنی جج بھی رہے جبکہ وہ سبارڈینیٹ جوڈیشری سروس ٹربیونل پشاورکے ممبرکی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیتے رہے ۔