93

سیاسی بنیادوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے تبادلے

پشاور۔ صوبائی دارالحکومت پشاورمیں صوبہ کے مختلف اضلاع میں سیاسی بنیادوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے تبادلوں کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ باضابطہ طور پر اعلامیہ آج جاری ہونیکا امکان ہے ذرائع کے مطابق مختلف محکموں کی جانب سے سروے کیا گیا تھا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ اوز سے لیکر سپاہی تک کے نام دئے جن کے تبادلے کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن کو فہرست ارسال کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ان اہلکاروں کی تبدیلی کی منظوری دیدی ہے فہرست میں پشاور میں8 محرر ٗ تین ایس ایچ اوز سمیت مجموعی طور پر 18 اہلکاروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا فہرست کے مطابق ایس ایچ او شرقی دوست محمد خان کو تبدیل کرکے ایس ایچ اوغربی ٗ انسپکٹر دیار خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او شرقی ٗ یوسف جان ایس ایچ او ریگی ماڈل ٹاؤن کو ایس ایچ او چمکنی ٗ ایس ایچ او چمکنی عمر آفریدی حج کی سعادت حاصل کرنے جارہے ہیں ۔

انہیں ایڈیشنل ایس ایچ او چمکنی تعینات کیاگیا اسی طرح پی ایس او ٹو ایس ایس پی ممتاز خان کو ایس ایچ او ریگی ماڈ ل ٹاؤن ٗ محرر فقیر آباد فضل جان لائن حاضر ٗ محر ر نور محمد پھندو سے محرر فقیر آباد ٗ محرر بڈھ بیر زرشاد خان لائن ان کی جگہ ٹاؤن سے وصی اللہ کو محرر بڈھ بیر ٗ عبدالواحد کو سربند سے محرر بھانہ ماڑی ٗ محرر بھانہ ماڑی شاہد لائن حاضر ٗ حسن خان کو توالی سے محرر پھندو ٗ عماد خان ایڈیشنل محرر لائن حاضرچوکی انچارج اخون آباد ساجد علی شاہ لائن حاضر ان کی جگہ پولیس لائن سے ایاز خان کو چوکی انچارج لگایاجائیگا اسی طرح عنایت خان حیات آباد سے لائن ٗ مسلم خان کو سکیورٹی سے لائن حاضر کردیاگیا ہے واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فہرست سے منظوری دیدی ہے جبکہ اعلامیہ آج جاری ہونیکا امکان ہے ۔