52

پشاور میں جماعت اسلامی کی اہم وکٹ گر گئی

پشاور۔جماعت اسلامی کاایک اوراہم رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قافلے میں شامل ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنماانتخاب خان چمکنی نے جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکرخاندان اورہزاروں ساتھیوں سمیت باضابطہ طورپرپاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیارکی۔پشاورمیں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اقتدارمیں آنے کے بعدتحریک انصاف حکومت میں ہونیوالے عجب کرپشن کی غضب کہانیوں کامکمل سیریل عوام کے سامنے رکھیں گے۔

تحریک انصاف نے تبدیلی صرف سوشل میڈیاپرلائی اورجس پرصوبے کے وسائل پھونک دیئے گئے۔انہوں نے کہاکہ تمام ترقی پسند، سنجیدہ سیاستدان،حقیقت پسنداورعوام کی فلاح وبہبودکیلئے دل میں دردرکھنے والے ہی پاکستان مسلم لیگ(ن)کاحصہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کوباورہوگیاہے کہ محض پاکستان مسلم لیگ(ن)ہی ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی اوراپنے پاؤں پرکھڑاکرسکتی ہے۔ا

قتصادی راہداری جیسے منصوبے میں رکاوٹیں حال کرنے والوں نے سیاسی دکان چمکائی جس کاحساب 25جولائی کوعوام بیلٹ پیپرکے ذریعے لیں گے۔امیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شامل ہونیوالے پارٹی کیلئے کسی اثاثے سے کم نہیں،انکی خدمات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونیوالوں کوباعزت مقام دیاجائیگااورامیدکرتے ہیں کہ وہ معیشت کے استحکام، عوام کی فلاح وبہبودسمیت پاکستان کی ترقی کیلئے ہرمحاذپرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔