45

سی اے اے ملازمین کو سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ

پشاور ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پشاور سمیت ملک بھر میں ملازمین کو 20فیصد سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے تمام گریڈ کے ملازمین اور افسروں کو سپیشل الاؤنس ملے گا جس کی کی فراہمی ستمبر سے شروع ہوگی اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر ا یچ آر کمیٹی کے چیئر مین ہونگے جبکہ چار ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت متعلقہ ایڈیشنل ڈائریکٹرز بھی میٹنگز میں شرکت کرینگے۔