51

طاہر القادری دو ماہ کے دورہ پر یورپ روانہ

لاہور۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری دو ماہ کے دورہ پر دوبارہ یورپ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ طے شدہ کانفرنسز اور سیمینارز میں شرکت کریں گے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری ترکش ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے ڈنمارک، ہولینڈ اور برطانیہ روانہ ہو ئے ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کہ وہ کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کررہے ۔

الیکشن کے نتائج آنے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن اپنی جماعتوں کو گالیاں دیں گے انہوں نے کہا کہ وہ نظریے پریقین رکھتے ہیں، الیکشن کا ایسا ماحول ان کے نظریے کو ذبح کرنے والی بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کو ملتوی کرنا ضروری تھا لیکن وہ اس جرم کا حصہ نہیں بننا چاہتے، نیب ان لوگوں کو لٹکا دے جنہوں نے ناجائز جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔