52

بیرون ملک فرار افراد کی واپسی کیلئے قانون سازی

اسلام آباد۔سپریم کورٹ میں میمو گیٹ کمیشن کیس سماعت کے دوران عدالتی معاون نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ملک سے افراد کی وطن واپسی کیلئے قانون سازی کرنی ہو گی، عدالت نے دو ہفتوں میں قوانین مسودے کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔

منگل کے روز چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے میمو گیٹ کمیشن کیس کی سماعت کی، عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے دو پہلو ہیں، میمو گیٹ کی دوبارہ تحقیقات کرنا بھی ایک پہلو ہے، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ حسین حقانی نے سپریم کورٹ کو وطن واپس آنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب وہ واپس نہیں آ رہے ، عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے عدالت کو بتایا کہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے اس معاملے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بیرون ملک سے افراد کی وطن واپسی کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے,عدالت نے احمر بلال صوفی کو دو ہفتوں میں قوانین کے مسودے کا ڈرافٹ تیار کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔