44

عام انتخابات ٗ بین الاقومی میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بین الاقومی مبصرین اور بین الاقومی میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بین الاقومی مبصر مشن کی اکریڈیٹیشن منسوخ کی جاسکتی ہے۔

ضابطہ اخلاق کے ساتھ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کو حلف نامہ بھی جمع کرانا ہو گا،حلف نامے کے مطابق بین الاقومی مبصرین ملکی قوانین کی پاسداری کریں گے،ملکی قوانین کی پاسداری بغیر سیاسی اور معاشی وابستگی سے کریں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بین الاقومی مبصرین اور بین الاقومی میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جو سولہ شقوں پر مشتمل ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بین الاقومی مبصر مشن کی اکریڈیٹیشن منسوخ کی جاسکتی ہے،ضابطہ اخلاق کے ساتھ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کو حلف نامہ بھی جمع کرانا ہو گا،حلف نامے کے مطابق بین الاقومی مبصرین ملکی قوانین کی پاسداری کریں گے،ملکی قوانین کی پاسداری بغیر سیاسی اور معاشی وابستگی سے کریں گے،بین الاقوامی مبصرین پر ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا خیال رکھنا لازم قرار دیا۔ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا ملکی قوانین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات اور حکام کا خیال رکھنا لازم ہو گا۔

الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا، بین الاقومی میڈیا اور مبصرین کو کسی سیاسی وابستگی اور امیدواروں کے ساتھ غیر جانبدارانہ رویہ رکھنے کے پابند ہوں گے،ایسی سرگرمی سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر ہو، بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کے پاس الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کارڈ ہونا ضروری ہے،بین الاقومی مبصر اپنی ذاتی رائے ذرائع ابلاغ میں نہیں دے سکے گا۔

،مبصر تنظیموں کی جانب سے نامزد شخص جنرل الیکشن سے متعلق رائے دے سکے گا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق مبصر تنظیم عام انتخابات سے متعلق اپنی تجاویز، آراء اور سفارشات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا،بین الاقومی مبصرین کے لیے الیکشن کمیشن کے قوانین اور ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی رکھنا لازم ہو گا،بین الاقومی مبصرین بروقت ویزا کے حصول کیلیے درخواست دے گا،ویزا کی مدت ختم ہونے سے قبل بین الاقومی مبصرین ملک میں مزید قیام نہیں کر سکیں گے۔