54

پشاور چڑیا گھر کی رونقیں بحال ٗ ٹائیگرز پہنچ گئے

پشاور۔خیبرپختونخواکے سب سے بڑے پشاور چڑیا گھر میں6بنگالی ٹائیگرز(شیر) پہنچ گئے ہیں جنوبی افریقہ سے لائے گئے ان ٹائیگرز کے باعث چڑیاگھرکی رونقیں بحال ہوگئی ہیں جبکہ 12زیبرے آئندہ ہفتے پشاور پہنچ جائیں گے پشاورچڑیاگھرکے منتظم حنیف خان نے بتایا کہ پشاورمیں گرمی کے باعث بعض جانورہلاک ہوگئے تھے تاہم اہل پشاور اوربالخصوص بچوں کی کی چڑیاگھرمیں دلچسپی کو مدنظررکھتے ہوئے ان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے جنوبی افریقہ کادورہ کیااوروہاں سے 6بنگالی ٹائیگرز اور 12 زیبرے خریدے گئے ۔

بنگالی ٹائیگرز چڑیا گھر پہنچ گئے ہیں جن کے لئے چڑیاگھرمیں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ان کے رہنے کے لئے ائرکنڈیشنرلگائے گئے ہیں اورساتھ ہی پانی کابھی بندوبست کیاگیاہے جہاں وہ دن بھرنہاتے رہتے ہیں جبکہ زیبرے آئندہ ہفتے چڑیاگھرپہنچ جائیں گے انہوں نے بتایاکہ چڑیاگھرمیں جانوروں اورپرندوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ چڑیاگھرکی سیرکیلئے آنے والوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔