59

قبائلی اضلاع کو کروڑوں کے فنڈز جاری

پشاور۔ ایڈیشل چیف سیکرٹری فاٹا نے قبائلی ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان کے پولٹیکل انتظامیہ کے اخراجات کے لئے ماہ جون کے لئے 5 کروڑ 32 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں اس سلسلے میں فاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ اعلامیوں کے مطابق پولٹیکل ویلفیئر فنڈز خیبر سے قبائلی ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر کے لئے 4 کروڑ 84 لاکھ 77 ہزار 778 جبکہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے پولٹیکل ویلفیئر فنڈز سے ڈپٹی کمشنر کے لئے 52 لاکھ 30 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔