61

مرغیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے لیا گیا

پشاور۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے حالیہ مرغیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثناء اللہ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم علی، فوڈ کنٹرولر آفتاب عمر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر قیصر خان کنڈی، پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اوراجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر کی زیر نگرانی ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاف ، محکمہ فوڈ اور پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔ کمیٹی فارم سے مرغی کی قیمت خریدسے لے کر صارف تک کے تمام اخراجات اور منافع کی باریک بینی سے جائزہ لے گی اور ایک ضابطہ اخلاق مقرر کرے گی جس میں جائز منافع اور اخراجات لگائے جا ئیں گے۔تاکہ ناجائر منافع خوری کی بیخ کنی کی جائے اور عوام کو کنٹرول نرخ پر مرغی میسر ہوسکے۔