43

پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار آزاد حیثیت سے میدان میں

پشاور۔پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اربا ب عثمان خان نے دیرینہ ساتھیوں کی مشاورت کے بعدپی کے 69پر آزاد حیثیت سے میدان میں آنے کافیصلہ کرلیاہے جس کے بعدانتخابی حکمت ترتیب دے دی گئی ہے اوررواں ہفتہ عوامی جلسوں کاسلسلہ شروع کردیاجائے گا ارباب عثمان خان کو ٹکٹ دینے کی یقین دہانی پر پر پی ٹی آئی میں شامل کیاگیاتھا تاہم وعدے کے مطابق ان کے ان کے آبائی حلقہ سے ٹکٹ نہیں دیاگیا جبکہ متبادل حلقہ سے ٹکٹ کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کیاہے ۔

اس حوالہ سے ان کاکہناہے کہ ہمارا خاندان کئی عشروں سے سیاست میں ہے ہم چھ باراسمبلی پہنچے جبکہ پانچ بار حکومتوں میں رہے مگر ہمارے دامن پرکرپشن کاکوئی دھبہ نہیں ہم نے خدمت اور اصولوں کی سیاست کی اوریہی ہمارے لیے فخر کی بات ہے ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی میں خیبر پختونخواکے حوالہ سے فیصلے زمینی حقائق سے نظریں چراتے ہوئے کیے گئے جس خمیازہ پارٹی الیکشن میں بھگتے گی انشاء اللہ پچیس جولائی کو حلقہ کے عوام دیرینہ خدمت اورشفاف سیاست کو ووٹ دے کرثابت کردیں گے کہ کوئی بھی عوامی مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرسکتا ۔