75

پشاور میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے سیل

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس نے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا صفایا کردیا جبکہ متعدد غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے سیل کرکے مزاحمت کرنے پر 45 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایس ایس پی ٹریفک پشاوریاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر ریاض احمد کی نگرانی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گوہر خان اور ایس ایچ او ٹریفک گوہر علی پر مشتمل خصوصی ٹیم نے دلہ زاک روڈ،چارسدہ روڈ، امن چوک ،ٹاؤن ،ناصرباغ بورڈبازارسمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کرکے بھاری مقدار میں غیرقانونی تعمیرات کا صفایا کرکے متعدد غیر قاننی ٹرانسپورٹ اڈے سیل کردےئے جبکہ مزاحمت 45 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔