48

اسحاق ڈار کی سپریم کورٹ میں نئی میڈیکل رپورٹ جمع

اسلام آباد۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن نااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں نئی میڈیکل رپورٹ جمع کر ا دی ،رپورٹ کے مطابق فزیوتھراپی سے اسحاق ڈارکے عارضہ میں 10 سے 15 فیصدبہتری آئی ہے، مناسب ہوگااسحاق ڈارکی فزیوتھراپی کومزید 8 ہفتے جاری رکھاجائے۔پیر کو تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سینیٹ الیکشن نااہلی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔

ا س موقع پراسحاق ڈار کے وکیل کی جانب سے نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کر ائی گئی ۔رپورٹ کے مطابق فزیوتھراپی سے اسحاق ڈارکے عارضہ میں 10 سے 15 فیصدبہتری آئی ہے لیکن ان کے بازومیں تاحال تکلیف ہے،میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈار کی گردن کی حرکت بھی محدود ہے جس کے باعث وہ بے سکونی محسوس کرتے ہیں ، مناسب ہوگااسحاق ڈارکی فزیوتھراپی کومزید 8 ہفتے جاری رکھاجائے۔ڈاکٹرزکی رپورٹ کے مطابق 8 ہفتوں کی فزیوتھراپی معقول فیصلہ ہوگا،2 ماہ بعداسحاق ڈارکا نیاایم آر آئی کرایاجائیگا۔