57

خیبر پختونخوا میں مسترد کاغذات نامزدگی کیخلاف سماعت شروع

پشاور۔خیبر پختونخوا میں چھ اپیلٹ ٹریبونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت شروع ہوگئی ،اپیلوں کی سماعت ستائیس جون تک جاری رہے گی ۔آئندہ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت پیر کے روز سے شروع ہوگئی۔

پشاور ہائی کورٹ میں جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے والی اپیلوں کی سماعت جسٹس سید افسر علی شاہ،خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی کی اپیلوں کی سماعت جسٹس مسرت ہلالی کریں گی،اپیلوں کی سماعت کا سلسلہ ستائیس جون تک جاری رہے گا،خیبر پختونخوا میں چھ اپیلٹ کورٹس بنائے گئے ہیں،دو اپیلیٹ ٹریبونل پشاور، ایک ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، بنوں اور سوات میں اپیلوں کی سماعت کرے گا۔