اسلام آباد۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ تیارکرلیا، سیٹلائٹآئندہ ماہ جولائی میں خلامیں چھوڑاجائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ تیارکرلیا ہے جو جولائی میں خلامیں چھوڑاجائے گا ، پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ 610کلومیٹرکی بلندی پرمدارمیں چکر لگائے گاجبکہ اس کا وزن 285 کلوگرام ہے۔یہ سیٹلائٹ زمین کے جغرافیے،موسم،ماحول، سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی سطح پرتیارکردہ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کے لئے استعمال ہوگا اور اسے آئندہ ماہ جولائی میں خلامیں چھوڑاجائے گا۔