63

شیخ رشید نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

راولپنڈی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے موٹرسائیکل پر اپنے حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں ، راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے،کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ا یکسپریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاکوں کی لوٹی دولت واپس لا ؤ ں گا۔

اتوار کو شیخ رشید اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں نکلے اور ناشتے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ا یکسپریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاکوں کی لوٹی دولت واپس لا ؤ ں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ انتخابات میں راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے ۔