76

خیبر پختونخوا ‘ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری ووٹ پول نہیں کر سکیں گے

پشاور۔ آئندہ عام انتخابات میں پشاور سمیت صوبے بھر کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری شناختی کا رڈ بلاک ہونے کے باعث ووٹ پول نہیں کر سکیں گے پشاور سمیت صوبے بھر میں شناختی کارڈوں کی کلیرنس کے لئے نادرا اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو بلاکس شناختی کارڈ کی چھان بین کر رہی ہیں ۔ تاہم تاخیر کے باعث ممکنہ طور پر ڈیڑھ لاکھ میں سے چالیس ہزار خواتین بھی اپنے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

صوبائی دارلحکومت پشاور میں یکہ توت ، ز رگر آباد ، شاہین مسلم ٹاؤن ، بخشو پل ، چارسدہ روڈ ، اخوند آباد ، میں سب سے زیادہ شناختی کارڈ بلاک ہیں نادرا ذرائع کے مطابق یہ اعداد و شمار ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد ہیں تاہم ان میں بیشتر شناختی کارڈ کو کلیئر قرار دیا جا چکا ہے تاہم بعض شناختی کا رڈ تاحال کلیئر نہیں ہیں مشکوک ہونے پر ان شناختی کارڈ کو بلاک کیاگیاتھا کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونے کے باوجود کارڈ کلیئر نہیں ہو سکے تاہم سرکاری ترجمان کے مطابق کارڈ کلیئر کرنے کا بڑا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور انتخابات سے قبل اور بعد میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد شناختی کارڈ کو مکمل کیا جائے گا۔