51

حساس پولنگ اسٹیشنزکی تفصیلات ڈی سیز کو ارسال

پشاور۔ چارسدہ ٗ نوشہرہ ٗمردان ٗ صوابی میں حساس اورحساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات خیبر پختونخوا پولیس اورمتعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ٗ ڈی پی اوز کو ارسا ل کردی گئی ہیں پشاور کے بعدسب سے زیادہ حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشن چارسدہ ٗ نوشہرہ ٗ مردان اورصوابی میں ہیں ان اضلاع میں حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پر کیمروں کی تنصیب کی سفارشات کے بعد ان کی تنصیب کا عمل بھی شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ان اضلاع میں خیبر پختونخوا پولیس کے علاوہ محکمہ ایکسائز ٗ سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی بھی خدمات حاصل کی جائیگی صوبے بھر میں دو ہزار 572پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور چار ہزار 427پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیاہے چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر حساس پولنگ سٹیشنوں کی تعداد300 جبکہ حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 190سے زائد ہیں جن میں مشترکہ پولنگ سٹیشنز بھی شامل ہیں ان اضلاع کے لئے سیکورٹی پلان تیار کیا گیاہے۔