60

پشاور بورڈ کے میٹرک نتائج کی تاریخ کا اعلان

پشاور۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28جون کو کیا جائیگا ٗ اس ضمن میں پشاور کے مقامی ہوٹل میں پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔

جس کے مہمان خصوصی نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان ہونگے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ملک مقصود انور کے مطابق میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 54ہزار طلباء و طالبات نے حصہ لیا انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کو نتائج 29جون کو جاری کیا جائیگا تاہم 28جون کو بھی جاری کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں ۔