73

سیاسی جماعتوں کی صوبائی قیادت انتخابی دنگل میں

پشاور۔صوبہ کی تمام اہم سیا سی جماعتوں کی صوبائی قیادت قسمت آزمائی کے لیے انتخابی میدان میں نکل آئی ہے صرف جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے خود انتخابی عمل سے دور رکھاہوااس وقت سب سے زیادہ نشستوں پرمسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام مید ان میں ہیں وہ سوات اور پشاور سے قومی اسمبلی کے دو جبکہ سوات سے صوبائی اسمبلی کی دو کل چارنشستوں پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

جے یو آئی کے صوبائی امیر اور ایم ایم اے کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر مقابلہ کررہے ہیں پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان ملاکنڈ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

اے این پی کے صوبائی صدر حید رہوتی مردان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندرحیات شیرپاؤ چارسدہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر مقابلہ میں مصروف ہیں پی ٹی آئی کے ریجنل سربراہ شاہ فرمان پشاور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے پنجہ آزمائی کررہے ہیں ۔