83

خیبرپختونخوا کے 5ڈویژنزکے آرپی اوز تبدیل

پشاور۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں تعینات 5ڈویژنز کے آرپی اوز سمیت30 اعلی پولیس افسروں کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں تبدیل ہونے والوں میں 5ڈویژنز کے آرپی او ز اور 23 اضلاع کے ڈی پی اوز شامل ہیں خیبرپختونخواپولیس کے سربراہ محمدطاہرکی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق گریڈ20کے اخترحیات خان کو آرپی او مردان ٗ گریڈ20کے محمدسعید وزیرکو آرپی او ملاکنڈ ٗ گریڈ20کے ہی محمدعالم شنواری کو آرپی او ہزارہ ٗ دارعلی خٹک کو آرپی او ڈیرہ اسماعیل خان ٗ محمد کریم خان کو آرپی او بنوں تعینات کردیاگیاہے ۔

اسی طرح تبدیل ہونے والے ڈی پی اوز میں گریڈ19کے خرم رشیدکوڈی پی او بنوں ٗ کیپٹن (ر) وحید محمود کو ڈی پی او مردان ٗ سید اشفاق انور کو ڈی پی او سوات ٗ عباس مجید مروت کوڈی پی او ایبٹ آباد ٗ عارف شہبازخان وزیر کوڈی پی او لوئردیر ٗ آصف گوہر کو قائمقام ڈی پی او لکی مروت ٗ پیرشہاب علی شاہ کوڈی پی او ہنگو ٗ میاں نصیب جان کو ڈی پی او اپردیر ٗ سہیل خالد کو ڈی پی او کوہاٹ ٗ سیدشہزادندیم بخاری کوڈی پی او چارسدہ ٗ نوشیرخان کو ڈی پی او لوئرکوہستان ٗ شاہد احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن صوابی ٗ ظہوربابر کوڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ٗ زاہداللہ کوڈی پی او نوشہرہ ٗ عبدالصبور کوڈی پی او اپرکوہستان ٗ رسول شاہ کو ڈی پی او شانگلہ ٗ عبدالرؤف بابر ڈی پی او بٹگرام ٗ افتخارالدین کو ڈی پی او کرک ٗ ۔

کیپٹن(ر)محمدفرقان بلال کو ڈی پی او چترال ٗ سیدخالد محمود ہمدانی کوڈی پی او صوابی ٗ کیپٹن (ر)منصورامان کو ڈی پی او ہری پور ٗ رب نواز خان کو اے آئی جی (ای اینڈآئی) سینٹرل پولیس آفس ٗ عبدالرشید کوڈی پی او مانسہرہ ٗ محمد ارشاد کو ایس پی سپیشل برانچ ٗ صادق حسین بلوچ کوڈی پی او بونیر ٗ افتخاراحمد کوڈی پی او پالس کوہستان ٗ شمس الرحمان کو ڈی پی او تورغر ٗمحمدعارف کو قائمقام ڈی پی او ٹانک ٗ شاہ نذرخان کو ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور تعینات کردیاگیاہے اور سردار خان کوسی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔