56

مظفرآباد حادثہ ٗ پانچ دوستوں کی لاشیں پشاورپہنچ گئیں

پشاور۔ آزاد کشمیر کے علاقہ مظفر آباد میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے 5 سیاح دوستوں کی لاشیں پشاور کے علاقہ متنی پہنچ گئیں ، لاشیں آبائی علاقے پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ، اکھٹے پانچ جنازوں میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، علاقے میں سوگ کا عالم رہا ، گزشتہ روزسیاحوں کی گاڑی وادی نیلم سے واپسی پرکہوڑی مظفرآبادکے مقام پر حادثے کاشکارہوئی جس میں پانچ افرادجاں بحق اور11زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام افرادکاتعلق خیبرپختونخواسے ہی بتایاگیا تھا، واقعہ کے ایک روز گذرنے کے بعد جا ں بحق ہونے والے پانچوں افراد کامی ٗ نوید ٗ رحمان اللہ اورفرمان اللہ کی شناخت ہو ئی ان کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ، جاں بحق ہونے والے افرا دکی لاشیں ایدھی ایمولنس میں اپنے ابائی علاقہ متنی(پاسنی) منتقل کی گئیں ۔