54

پشاور میں کیمیکل ملا 8ہزار لیٹر دودھ ضائع

پشاور۔خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کیمیکل ملے دودھ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پشاور میں آٹھ ہزار لیٹر فارملین ملا دودھ ضائع کردیا۔ پشاور میں دودھ سے متعلق شکایات آرہی تھیں کہ دودھ میں کیمیکلز کی موجودگی کا شبہ ہے جس پر فوڈ اتھارٹی نے موبائل لیبارٹری کے زریعے شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ شروع کی جس کے دوران کئی دوکانوں کی چیکنگ ہوئی اور موقع پر ہی ٹیسٹ کئے گئے ۔

جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں آٹھ ہزار لیٹر سے زائد فارملین ملا دودھ ضائع کردیا۔ فارملین ایسا کیمیکل ہے جو مردہ خانوں میں استعمال ہوتا ہے اور انسانی صحت کے لئے زہر کی مانند ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 2500 کلوگرام سویٹس، پانچ سو لیٹر غیرمعیاری تیل جبکہ تین ہزار لیٹر فارملین ملا دودھ ضائع کردیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا محبوب اور سائرہ نثار کی قیادت میں فوڈ سیفٹی افسران نے ورسک روڈ پر واقع کیک و کلاک کے پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیا۔