336

پشاور کے نواحی علاقے لشمنیا وائرس کی لپیٹ میں

پشاور۔ پشاو ر کے نواحی علاقوں بڈھ بیراور ٹیلہ بند کو لشمینیا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ٗوائرس کے باعث مبینہ طور پر3نومولود زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں بڈھ بیر اور ٹیلہ بند کو لشمینیا بیماری کے حوالے سے حساس قرار دیدیا گیاہے ذرائع کے مطابق ٹیلہ بند اوربڈھ بیر میں مجموعی طور پر 10ہزار گھرانے اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث نصیر اللہ بابر میموریل(سٹی ) ہسپتال کوہاٹ روڈ مریضوں سے بھرگیا ہے۔

مکینوں کے مطابق لشیمینا وائرس سے متعلقہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو بھی آگاہ کردیا گیاہے تاہم ان کی طرف سے بھی علاقے کو نظر انداز کیا جا رہاہے جس پر آئندہ انتخابات میں انہیں ووٹ نہیں دیا جائے گابڈھ بیر اورٹیلہ بند میں دہشت گردی کے درجنوں واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں اور سینکڑوں بچے یتیم ٗ درجنوں خواتین بیوہ ہو چکی ہیں مکینوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طورپر اس کا نوٹس لے اورمحکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کو بھیجے ۔