77

میٹرک نتائج میں گزٹ کاپیاں نہ چھاپنے کا فیصلہ

پشاور۔پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کیلئے گزٹ کاپیاں نہ چھاپنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مارکیٹ کو نتائج یو ایس بی میں دینے کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ملک مقصود انور نے ’’آج ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک یا انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج کیلئے 1500گزٹ کاپیاں چھاپی جاتی تھیں ۔

جن پر 45لاکھ روپے اخراجات اٹھتے ہیں اور یہ تمام چھپائی لاہور سے کرائی جاتی ہے تاہم امسال ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے نتائج کو یو ایس بی میں فراہم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ یو ایس بی پر 15لاکھ روپے تک اخراجات آئینگے جو گزٹ کاپیوں سے 30لاکھ روپے کم ہیں انہوں نے کہا کہ آج کل کمپیوٹر کا استعمال عام ہے سٹیشنری والوں نے بھی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ رکھے ہوتے ہیں لہٰذا انہیں بھی آسانی ہوگی ۔