89

چرن جیت سنگھ قتل کیس کا دوسراملزم بھی گرفتار

پشاور۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سکھ رہنماء چرن جیت سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے پانچ دن کی جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالہ کردیا ہے ۔

گزشتہ روز سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں نے ملزم طارق سکنہ کگہ ولہ پشاور کو گرفتار عدالت میں پیش کیا تو اس دوران کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس نے عدالت کو بتایا 29مئی 2018کو نامعلوم مسلح مو ٹر سائیکل سوار ٹار گٹ کلرز نے سکھ کمیو نٹی سے تعلق رکھنے والے سر دار چر نجیت سنگھ کوٹار گٹ کلنگ کا نشا نہ بنا تے ہو ئے قتل کر دیا اور لا ش کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

جس پر سی ٹی ڈی پو لیس نے کا روا ئی کر تے ہو ئے ٹار گٹ کلر شہر یا ر کو چند روز قبل کو ہا ٹ روڈ سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ ملزم شہریا ر کے نشا ند ہی پر گزشتہ روز سی ٹی ڈی پولیس نے کا روائی کر تے ہو ئے قتل کے واردات میں ملوث دوسرا ملزم طا رق سکنہ کگہ ولہ بڈ ھ بیر کو کو ہا ٹ روڈ سے گرفتار کر لیا گیا پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش کی ضرور ت ہے لہٰذا اس جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے جس کے بعد فاضل عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملزمان 5دن کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا ۔