41

ن لیگ نے معیشت کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا ‘ عمران خان

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے پاکستانی معیشت پر جو ستم ڈھائے ہیں ان کی نظیر کہیں بھی نہیں ملتی اور نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام تر حقائق اور گزشتہ حکومت کے کارنامے قوم کو سامنے لائے عمران خان کاکہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان کو ہونے والی اربوں ڈالر کی بچت ہوئی اس کے باوجود (ن) لیگ نے معیشت کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا ۔ ریکارڈ مالیاتی خسارہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرمبادلہ کے کم ترین ذخائر سابق حکومت کا تحفہ ہیں ۔

بلند ترین گردشی قرضے ریاستی کمپنیوں کے نقصان کی بلند ترین شرح اور قرضوں کی بالحاظ 36فیصد جیسی بلند ترین شرح بھی (ن) لیگ کا ہی کارنامہ ہے گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کی معیشت کی ساکھ کو تباہ کرتے ہوئے چلتی بنی یہ سمجھنے کیلئے (ن) لیگ نے اپنے پانچ سالہ دور میں معیشت کے ساتھ کیا کیا ہے تو اس حوالے سے شہ سرخیاں کافی ہیں اور ایک شہ سرخی یہ کہتی ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گیارہ ماہ میں 16ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچا جبکہ دوسری کے مطابق موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی قرار پائی ہے جبکہ تیسری کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں گراوٹ ہوئی ہے اور اسی حوالے سے نگران حکومت ملکی معیشت پر قوم کو اصل صورتحال سے آگاہ کرے ۔