52

پارٹی کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،چوہدری نثار

اسلام آباد ۔سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ابتک آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے فیصلے پر قائم ہیں، اختلافات کے باوجود نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے ووٹ دیا، نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، بہت سی باتیں مجھ سے منسوب کی جا رہی ہیں ، میرے حوالے سے ایسے فقرے سامنے آئے جن کا تعلق مجھ سے نہیں تھا، میری تقریر کو بنیاد بنا کر طرح طرح کی باتیں کی گئیں ، صرف یہ کہا تھا چکری میں نواز شریف سے اختلافات کی بات کروں گا، میں نے تمام باتیں سیاسی کیں، ذاتی نہیں تھیں، میں نے کب یہ کہا کہ یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، میں الیکشن مہم میں ہوں، 4 سیٹوں پر الیکشن لڑنا آسان نہیں ہوتا، حلقے کی عوام سے 1985 سے تعلق ہے ، 25 جولائی کو عوام کا فیصلہ سب کے سامنے آجائے گا۔

میرا یہ طرز سیاست نہیں کہ دوسروں پر ذاتی طنز کروں، نوازشریف کو 34 سال دل سے مشورہ دیا، ہاں سے ہاں ملانا وفاداری نہیں ، میرے لئے وفاداری یہ نہیں کہ ہاتھ باندھ کر لیڈر کی ہاں میں ہاں ملاں،، میں مریم نواز یا پارٹی کی بات نہیں کر رہا، بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی تک اختلافات کی وجہ بیان نہیں کروں گا، شاہد خاقان عباسی سے کہا کابینہ میں نہیں آ ؤ ں گا، میں کسی آوارہ بس کا مسافر نہیں، اردگرد کسی بس کی طرف نہیں دیکھا، آزاد کھڑے ہونے پرعمران خان نے امیدوار مقابلے میں نہ اتارنے تک کا کہا، پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے ، پاکستان کو بند گلی میں دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے، آرمی چیف افغانستان گئے،اگلے دن میں نے کہا خوف آ رہا ہے ضرور کچھ ہو گا، اگلے دن ملا فضل اللہ مارا گیا۔

جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میرے بارے میں ایسی خبریں آئیں جو میں نے سوچی بھی نہ تھیں۔ چند روز سے میرے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں۔میں مریم نواز یا پارٹی کی بات نہیں کررہا۔میں آج کل انتخابی مہم پر ہوں ، کچھ روز قبل چلنے والی خبروں کی میں تردید کرچکا ہوں میرے منہ میں الفاظ ڈالے گئے جن کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں میں نے یہ نہیں کہا کہ میاں نوازشریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ میری تقریر کو بنیاد بناکر طرح طرح کی باتیں کی گئیں، میں نے یہ ضرور کہا کہ کلثوم نواز کی علالت کی وجہ سے میں بات نہیں کروں گا، میں نے صرف یہ کہا تھا کہ نوازشریف سے اختلافات پر بات کروں گا، میں نے تمام باتیں سیاسی کی تھیں ذاتی نہیں،انہوں نے کہا کہ میں عوام کے سامنے اپنا موقف رکھوں گا، کہ میرے نواز شریف سے کیا سیاسی اختلافات ہیں میں4حلقوں پرآزاد الیکشن لڑرہا ہوں۔ میرے حوالے سے کوئی خبر آئے تو اس کی تصدیق ضرور کرلیاکریں۔میرا کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے،میں نے کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی ، میراحلقہ کے عوام سے(1985) سے رشتہ ہے، میں8مرتبہ مسلسل قومی اسمبلی کا ممبر رہا ، میں نے نوازشریف سے کہا ہے کہ وفاداری کا مطلب لیڈر کی ہاں میں ہاں ملانا نہیں ہے، میرا یہ طرز سیاست نہیں کہ دوسروں پر طنز کروں،25جولائی کو فیصلہ عوام کے سامنے آجائے گا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے34سال دل سے نوازشریف کو مشورہ دیا ،بیگم کلثوم نواز کی صحیتیابی تک اختلافات پر بات نہیں کروں گا، میں نے ہر قانون سازی میں پارٹی کا ساتھ دیا ، نوازشریف کی پارٹی صدارت سے متعلق بل پر میں نے دل پر بوجھ کے ساتھ ووٹ دیا۔ میں نے پارٹی کے ساتھ کمٹمنٹ دکھائی ۔