46

کاغذات نامزدگی ٗ اپیلیں دائر کرنیکا آج آخری دن

اسلام آباد ۔ ریٹرننگ افسروں کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا (آج)جمعہ کوآخری دن ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپیلوں کی سماعت کیلئے 21 ٹربیونل قائم کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں چھ، پنجاب میں آٹھ سندھ میں چار، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک ٹر بیونل قائم کیا ہے۔ ایپلٹ ٹربیونل اس ماہ کی 27 تاریخ تک اپیلوں کا فیصلہ کریں گے جس کے بعد اگلے روز امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست شائع کی جائے گی۔