108

کمپیوٹر سے موبائل میسیجز بھیجنے کی سہولت متعارف کرادی گئ

نیویارک: گوگل نے کمپیوٹراورلیپ ٹاپ کے ذریعے اینڈرائڈ اسمارٹ فون پر میسیجز بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔

اینڈرائڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اب موبائل ڈیوائس کے بغیر کام کے دوران کمپیوٹر کے ذریعے پیغامات بمعہ تصاویراوراسٹیکربھیج یا وصول کرسکیں گے۔ یہ بالکل ایسا ہی فیچرہے جیسا اینڈرائڈ میں واٹس ایپ ویب اور ایپل میں آئی میسیجرزکے لیے ہے۔

گوگل نے یہ فیچر دنیا بھر کے اینڈرائڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے جسے استعمال کرنے کے لیے اینڈرائڈ کا  میسیج ورژن اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے۔

استعمال کرنے کا طریقہ

اینڈرائڈ ورژن اپ ڈیٹ ہونے کے بعد صارف کمپیوٹریا لیپ ٹاپ پر messages.android.com  ویب سائٹ کھول کر دی گئی ہدایات کو  پڑھ کر طریقہ کار کو فالو کریں گے۔ویب سائٹ کھلنے پرتین نکات بتائے گئے ہیں۔

1.موبائل میں پہلے سے موجود میسیج ایپ کھولیں

2.تین ڈاٹس والے آپشن ر کلک کریں اوراس میں موجود’ میسیج فار ویب‘ کے آپشن کا انتخاب کریں۔

3.اس کے بعد موبائل کے ذریعے کوڈ اسکیں کریں، جیسا کہ واٹس ایپ ویب استعمال کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

یہ مرحلہ مکمل ہونے پر صارف کمپیوٹر کے ذریعے اینڈرائڈ پیغامات، تصاویر اور اسٹیکر بھیج اور وصول کرسکیں گے۔اینڈرائڈ میسیجز کی چیٹ اورنمبرز براوزرز ونڈو میں اپ لوڈہوجائے گی۔

اینڈرائڈ میسیجز صرف اور صرف گوگل کروم،موزیلا فائرفوکس، سفاری اور مائیکرو ساف ایج ویب براؤزرز کے لیے قابل استعمال ہوگا ، اس کے علاوہ انٹرنیٹ ایکسپلورر یا کوئی اور ویب براوزر اس فیچر کو سپورٹ نہیں کرسکتا۔