124

اندرون شہر میلے سج گئے ٗبچے لطف اندوز

پشاور۔پشاور میں غیر سرکاری عید کے پہلے دن شہر کے مختلف علاقوں میں میلے سج گئے ٗ سڑکوں پر بھی جھولے لگا دیئے گئے ٗ بچے گھوڑ سواری سمیت گدھا گاڑھی سے بھی لطف اندوز ہوئے پشاور میں سرد چاہ گیٹ ٗ بیرسکو ٗ کوہاٹی ٗ سرکی ٗ تحصیل گور گٹھڑی ٗ لاہوری چوک ٗ یونیورسٹی روڈ اور پشاور کے نواحی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے میلے لگا ئے گئے ہیں ۔

جن میں بچوں کو مشغول رکھنے کیلئے مختلف اقسام کے جھولے ٗ گھوڑ و گدھا سواری اور کھانے پینے کی اشیاء رکھی گئی ہیں ہر چند کہ ان میلوں میں جھولوں اور دیگر اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہیں تاہم عید کے موقع پر بچوں کی جیبیں بھی عیدی سے بھری ہیں اسی لئے وہ کھل کر عید کوانجوائے کر رہے ہیں ۔