89

خیبر پختونخوا کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

پشاور۔عید کے بعد خیبر پختونخوا میں صو بائی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے جائیں گے ٗاس ضمن میں گریڈ سترہ سے اکیس تک کے افسروں کی فہرستیں تیارکر لی گئی ہیں۔

جن میں سیکر ٹر یز ٗ کمشنرز ٗ ڈپٹی کمشنر ز ٗ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران شامل ہیں جبکہ بعض پی اے ایس افسروں کی خدمات دیگر صو بو ں اور اسلام آباد کے سپرد کی جا رہی ہیں بتایاگیا ہے کہ کمشنر پشاور اور گریڈ بیس کے پی اے ایس آفیسر شہاب علی شاہ کی خدمات بلوچستان حکو مت کے سپر د کی جائیں گی ۔