73

کھلونا بندوقوں کی فروخت نہ رک سکی ٗ انتظامیہ خاموش

پشاور۔انتظامیہ کے تمام تر دعوؤں کے باوجود شہر میں کھلونا بندوقوں کی خرید وفروخت کاسلسلہ ختم نہ کیاجاسکا شہر کے مختلف علاقوں میں غیر سرکاری عید کے پہلے روز بہت بڑ ی تعداد میں بچوں نے کھلونا بندوقیں خریدکر ایک دوسر ے کونشانہ بنانے کاسلسلہ جاری رکھا مختلف ڈیزائن کی یہ کھلونا بندوقیں شہر کے مختلف علاقوں میں دھڑلے سے فروخت ہورہی ہیں ۔

ماہرین کے مطابق اس قسم کے کھلونوں کے استعمال سے بچوں میں تشدد کے رجحانات میں اضافہ ہوتاہے جس سے مستقبل میں متشددانہ رویوں میں شدت آسکتی ہے اوریوں امن وامان کی صورتحال پیداہوسکتی ہے شہری حلقوں نے کھلونا بندوقیں فروخت کرنے پرپابندی پرمؤثر انداز میں عملدرآمد کرانے کامطالبہ کیاہے