62

اربا ب نجیب اللہ جے یو آئی کے ہمسفر

پشاور۔پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اربا ب نجیب اللہ باضابطہ طورپر جے یو آئی میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعدا ب وہ این اے تیس سے ایم ایم اے کے امیدوارہونگے اس سلسلہ میں خصوصی تقریب گذشتہ شب غریب آباد تہکال میں ہوئی جس میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا خیر البشر ،مولانا امان اللہ حقانی ،عطیف الرحمان خلیل اور حاجی غلام علی نے بھی شرکت کی اس موقع پر اربا ب نجیب اللہ نے اپنے ساتھیوں اور اہل خاندان سمیت جے یو آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررین نے اربا ب نجیب اللہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں بدترین شکست پی ٹی آئی کامقدر بن چکی ہے ایم ایم اے پشاور کی تمام نشستوں پر کلین سویپ کرے گی کارکن الیکشن کی تیاریاں تیز کردیں انہوں نے کہاکہ چوبیس جون کو پشاور میں ایم ایم اے کے مرکزی جلسہ عام کی کامیابی سے شہرکی سیاسی فضا بد ل کررہ جائے گی