57

نجی سکولوں نے ایڈوانس فیسیں وصول کر لیں

پشاور۔ صوبائی حکومت اور اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے باوجود پشاور کے نجی تعلیمی اداروں نے بچوں سے گرمی کی چھٹیوں کی تین مہینوں کی فیسیں وصول کرلیں جبکہ نجی تعلیمی اداروں کی طرح ٹرسٹ اور مشنری سکولوں بشمول کانوینٹ نے بھی بچوں سے فیسیں وصل کرنے میں دیر نہیں کی۔ پشاور کے نجی تعلیمی اداروں نے سالانہ فیس میں 10 فیصد اضافہ کے ساتھ والدین سے تین ماہ کی گرمی کی چھٹیوں کی فیسیں بھی ایڈوانس وصول کرلی ہیں ۔

اسی طرح والدین کو واضح طور پر احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ اگر انہوں نے سکولوں کیخلاف شکایت درج کی تو ان کے بچوں کو سکول سے نکال دیا جائے گا ‘ والدین نے صوبائی حکومت اور اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی سکولوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لائے‘ گرمی کی چھٹیوں کی فیسیں وصول کرلی گئی ہیں اور سکول انتظامیہ والدین کو بھی دھمکیاں دے رہی ہیں۔