69

جمہوری حکومت کا مدت پوری کرنا نیک شگون ہے ٗ آفتاب شیرپاؤ

ُُُُُُُُپشاور۔قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بتمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ شفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنابھرپور کردار اداکرے۔انھوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا اورملک میں جمہوری نظام کا تسلسل نہ صرف نیک شگون ہے بلکہ اس سے معاشی اور اقتصادی ترقی کو بھی تقویت ملتی ہے۔

تحصیل کونسل درگئی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر اور ہیرو شاہ کے ناظم عامر سہیل خان اور عوامی نیشنل پارٹی بدرگہ کے عہدیدار امتیاز خان کی اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر وطن کور پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے کیونکہ سیاسی استحکام معاشی خوشحالی کا ضامن ہے آنے والے انتخابات میں حکومتی مشینری کے استعمال کے ضیاع کو غیر یقینی بنایا جائے تاکہ صاف و شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کیلئے ماحول بنایا جا سکے۔

انھوں نے اس دوران پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کو مایوسیوں اور پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دیا پچھلے پانچ سالوں کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی تبدیلی کا ڈھنڈورا پیٹا گیا جبکہ حقیقت میں اس کا نام و نشان نہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کے لیڈر شپ کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں اور وہ آنے والے انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ان کو نکال باہر پھینک دیں گے۔

انھوں نے فاٹا انضمام کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد وہاں پر قانونی اور انتظامی مشینری کو فعال بنانا چاہیے تاکہ قبائلی عوام کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد ضروری ہے کہ وہاں کے پسماندہ علاقوں کی جانب بھرپور توجہ دی جائے تاکہ ان علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ایک متنازعہ ایشو ہے تاہم اس سے مزید مسائل پیدا ہونگے انہو ں نے کہا کہ تینوں صوبائی اسمبلیوں میں اسکے خلاف بل پاس ہوچکے ہیں تاہم متنازعہ عمل کو توجہ دینے سے بہتر ہے کہ منڈا ور بھاشہ ڈیم جیسے منصوبوں پر کام کیا جائے