108

پشاورمیں کل عید کا اعلان کر دیا گیا

پشاور ملک بھر میں ایک روزہ کے بعد ایک عید کا خواب پورا نہ ہوسکا مرکزی کمیٹی نے حسب روایت جلدی چاند نہ آنے کا اعلان کردیا جبکہ پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد آج بروز جمعہ یکم شوال کو عید سعید ہوگی‘ مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین کی صدارت میں مقامی روایت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا اس دوران پشاور سے 14 شہادتیں موصول ہوئیں جبکہ صوبہ کے دیگر علاقوں سے بھی 40 کے قریب شہادتیں موصول ہوئیں۔

دیگر علاقوں میں سے تیمر گرہ سے 4‘ صوابی سے 6‘ لنڈی کوتل سے 12‘ سرائے نورنگ سے 7‘ باجوڑ سے 3‘ رستم سے 5 اور بنوں سے 4 شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید کا اعلان کردیا جبکہ اس سے پہلے ہی صوابی اور بنوں میں عید کا اعلان کردیا گیا تھا۔

اس سے پہلے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب نے پاکستان میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا اور انہوں نے پاکستان میں عید بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ اس طرح پشاور میں دو عیدوں کی روایت برقرار رہی ۔