51

شاہی مہمان خانے پر افسروں کا قبضہ ٗ حکو مت کا نوٹس

پشاور۔شاہی مہمان خانے پر بھی سر کاری افسروں نے قبضہ جما لیا ہے ٗ صو بائی حکو مت نے مہمان خانے کے بقایا جات کی وصولی ایک ہفتے کے اندر کر کے سر کاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

صو بائی حکو مت کے ایک فیصلے کے تحت آئندہ سر کاری افسروں سے ہاؤس رینٹ کی رقم کے برابر کیش رقم وصول کی جائے گی آن لائن رجسٹریشن سسٹم رائج کیا جائے گا ٗشاہی مہمان خانے کے ملازمین کو یونیفام مہیا کیا جائے گا صو بائی حکو مت نے ڈیوٹی روسٹر ترتیب دینے ٗ کاٹھ کباڑ کو ہٹانے اور نئے بلاک کے حصول کے لئے کوششیں تیز کر نے کی ہدایت کی ہے صوبائی حکو مت کے نوٹس میں لیا گیا ہے کہ اکثر افسران بغیر مزید توسیع کے مہمان خانے میں رہائش پزیر ہیں ۔

بعض افسروں کوبقایا جات کی ادائیگی کے لئے بار بار کہا جاتا ہے لیکن وہ بقایا جات ادا نہیں کر تے ٗبتا یا گیا ہے کہ گریڈ بیس اور اس سے اوپر کے افسروں کو تین ماہ اور توسیع کے ساتھ چھ ماہ تک رہائش کی اجازت دی جاتی ہے اور اس دوران ان سے ہاؤ س رینٹ بمعہ پانچ فیصد چارجز کے کٹوتی کی جاتی ہے لیکن اکثر افسران توسیع کے قواعد کو خاطر میں نہیں لاتے۔