57

پشاور سے 310امیدواروں کے کاغذات جمع

پشاور۔خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے ایک 683 جبکہ صوبائی اسمبلی کی ننانوے نشستوں کے لیے 1959امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں پشاور سے سب سے زیاد ہ جبکہ یعنی 310جبکہ تورغر سے صرف تیرہ امیدوار سامنے آئے ہیں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پشاور سے قومی اسمبلی کے لیے 68،نوشہرہ سے 27،چارسدہ سے انتیس ،مردان سے اکتالیس ،صوبائی سے بھی اکتالیس ،کوہاٹ سے اٹھارہ ،کرک سے تیس ،ہنگوو لکی مروت سے بیس بیس ،ڈیرہ سے اٹھائیس ،ٹانک سے چودہ ،ایبٹ آبادسے انچاس ،ہر ی پور سے سولہ ،مانسہرہ سے اکتالیس ،کوہستان سے چھبیس ،بٹگرام سے پندرہ ،سوات سے 65،بونیر سے اکیس ،شانگلہ سے چار ،دیر بالا سے اٹھارہ دیرپائیں سے دس چترال سے اٹھار اور ملاکنڈ سے اٹھائیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اسی طرح صوبائی اسمبلی کے لیے پشاورسے تین سو دس ،نوشہرہ سے نوے ،چارسدہ سے ننانوے ،مردان سے ڈیڑھ سو ،صوابی سے ایک سوپانچ ،کوہاٹ سے اٹھاون ،کرک سے ترپن ،ہنگو سے اٹھاون ،بنوں سے اکہتر ،لکی مروت سے تہتر ،ڈیرہ سے ستاسی ٹانک سے بیس ،ایبٹ آبادسے ایک سو ایک ،ہری پورسے 60،مانسہرہ سے ایک سو سولہ ،تورغر سے تیرہ ،کوہستان سے اڑتالیس ،بٹگرام سے سینتیس ،سوات سے ایک سوچوہتر ،بونیر سے اٹھاون ،شانگلہ سے پچیس ،دیربالا سے اکسٹھ،دیرپائیں سے چھبیس ،چترال سے ستائیس اور ملاکنڈسے انتالیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں