55

سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرستیں جمع ٗ ایم ایم اے سرفہرست

پشاور۔تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے قومی وصوبائی اسمبلی کے لیے ترجیحی فہرستیں جمع کرادی گئی ہیں جن کی جانچ پڑتال کامرحلہ جار ی ہے سب سے بڑی ترجیحی فہرست ایم ایم اے کی ہے جو 41ناموں پر مشتمل ہے جبکہ سب سے مختصر فہرست ق لیگ ہے جس میں صرف چار نام ہیں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پچیس ،پی پی پی کی طرف سے اکیس جبکہ ن لیگ کی طرف سے 23ناموں پرمشتمل فہرستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

اسی طرح اے این پی نے بیس ،قومی وطن پارٹی نے بارہ ناموں پر مشتمل فہرست جمع کرائی ہے ایم ایم کی طرف سے قومی اسمبلی کے لیے شاہدہ اختر علی ،عنایت بیگم ،نعیمہ کشور،فوزیہ یوسف سمیعہ راحیل قاضی سمیت نو نام دیئے گئے ہیں صوبائی اسمبلی کے لیے پندرہ ناموں میں ریحانہ اسماعیل ،حمیرا خاتون ،بلقیس بیگم ،نوشین بی بی وغیرہ شامل ہیں جبکہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی دونوں نے سابق خواتین اراکین اسمبلی میں سے کسی کانام نہیں دیا۔


پی ٹی آئی کی طرف سے قومی اسمبلی کے آٹھ ناموں میں سے نفیسہ خٹک ،ساجدہ ذوالفقار ،نورین فاروق ،شاندانہ گلزار بھی شامل ہیں صوبائی اسمبلی کے پندرہ ناموں میں سے نادیہ شیر علی ،ملیحہ آفتاب ،عائشہ نعیم ،مومنہ باسط شامل ہیں سابقہ ایم پی ایز میں سے صرف دو نا م دوبارہ دیئے گئے ہیں پی پی پی کی طرف سے قومی اسمبلی کے لیے نیلوفر بابر ،فرحت امیر محمد ،ڈاکٹر صائمہ سمیت نو نام جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے نگہت یاسمین اورکزئی ،شازیہ طہماس ،مہر سلطانہ سمیت دس نام دیئے گئے اے این پی کی طرف سے قومی اسمبلی کے لیے شازیہ اورنگزیب ،یاسمین ضیاء شاہین ضمیر ،رابعہ ستار ،بشری ٰگوہر اور جمیلہ گیلانی کے نام قومی جبکہ شگفتہ ملک ،شاہدوحیدسمیت بارہ نام صوبائی اسمبلی کے لیے دئیے گئے ہیں۔

ن لیگ کی طرف سے قومی اسمبلی کے لیے طاہرہ بخاری ،شاہین حبیب اللہ فرح خان سمیت قومی اسمبلی کے لیے پانچ جبکہ صوبیہ خان ،رقیہ حنا ،شمیم اختر شاہین حبیب اللہ فرح خان سمیت پندرہ نام صوبائی اسمبلی کے لیے دیئے گئے ہیں کیو ڈبلیو پی کی طرف سے قومی اسمبلی کے لیے صرف میمونہ ہاشم اور انیسہ زیب جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے انیسہ زیب طاہر خیلی ساجدہ نیلم سمیت آٹھ نام دیئے گئے ہیں ۔