49

عید کے قریب آتے ہی مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے

پشاور۔عیدالفطر کے قریب آتے ہی مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے ٗپشاور میں مرغی فی کلو04 2روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ عیدکے ایام میں فی کلو قیمت 250روپے تک پہنچنے کا امکان ہے رمضان المبارک کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 64روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

رمضان سے قبل مرغی کا گوشت 140روپے فی کلو تھا جبکہ 26ویں روزے تک فی کلو قیمت 177روپے تک تھی تاہم 24گھنٹوں میں اچانک 27روپے اضافہ کر دیا گیا ڈیلرز کے مطابق رمضان المبارک اور عید الفطر میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہاہے زیادہ تر مرغیاں پنجاب سے آتی ہیں یاد رہے کہ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ پشاور مرغی کے گوشت ٗ سبزیوں ٗفروٹ اور گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔