92

عید کی تیاریاں شروع ٗ جگہ جگہ سٹالز سج گئے

پشاور۔صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت ملک بھر میں عید الفطر کی تیاریاں زور و شور پر ہے تجارتی مراکز ، بازاروں ، شاپنگ ماڈلز میں کپڑے ، جوتے ، جیولری ،مہندی اور چوڑیوں کے سٹالز سج گئے ہیں ۔

خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد افطاری کے فوری بعد عید کی خریداری کے لئے بازاروں کارخ کرنے لگے ہیں۔ اوررات گئے تک بازاروں میں رش اور رونقیں لگی ہو تی ہیں تاہم بازاروں میں اوباش نوجوانوں کے باعث سودا سلف لینے والی خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مہنگائی اورا شیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث تاجروں اورخواتین کے درمیان قیمتیں کم کرانے کے تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔

ملازم پیشہ افراد کی جانب سے عید الفطر کے لئے ساری تنخواہ سودا سلف پر ا ڑا دی ہیں۔ بچے ، بوڑھے ، جوان ، خواتین عید کے لئے خریداری کر رہے ہیں عید کے دن قریب آتے ہیں بازاروں اور تجارتی مراکز کی رونقوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے درزیوں کی جانب سے بکنگ بند کر نے کے بعد چند منافع خوردرزی ڈبل قیمت پرکپڑے کی سلائی کر رہے ہیں ۔جیولری ، مہندی اور چوڑیوں کی خرید وفروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔