86

نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں فروخت عروج پر

پشاور۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں نئے کرنسی نوٹوں کے بلیک میں فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے عید الفطر میں چند روزرہنے کے باعث شہری نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کے لئے اضافی رقم خرچ کرنے پر مجبور ہیں ۔

نجی بینکوں نے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی بند کردی ہیں ۔پشاور صدر ، قصہ خوانی ، خیبر بازار ، چوک یادگار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دس روپے کے نوٹ کی کاپی 12سو سے 15سو روپے میں فروخت ہو رہی ہیں ۔

زیادہ تردس روپے کے نوٹ کے ڈیمانڈ موجودہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض بینکوں کے سٹاف کے باعث کرنسی نوٹ بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں ۔ نئے کرنسی نوٹوں کوبینکوں سے غائب کرکے بلیک میں زائد قیمتوں میں فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ پشاور شہر میں نئے کرنسی نوٹوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کی بکنگ مکمل ہو گئی ہے اور ستائیس لاکھ افراد نے ڈھائی ارب روپے نکلوائے ہیں ۔