94

27ویں شب ٗ سینکڑوں نئے رشتے آپس میں جڑ گئے

پشاور ۔ 27 رمضان المبارک کی شب لیلۃ القدر کے پیش نظر مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں ‘ سینکڑوں نئی رشتے آپس میں جوڑ گئے گزشتہ شب 27ویں رمضان المبارک کو پشاور سمیت ملک بھر میں نکاح کے سینکڑوں تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ لیلتہ القدر کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت کی مختلف مساجد میں خصوصی تقریبات منعقد ہو ئیں ۔

جس میں عبادات ، تلاوت ،ذکر و ذکار ، نوافل اور محفل شبینہ کا انعقاد کیا گیا۔ اور خصوصی دعائیں کی گئی ۔ اجتماعات میں علماء کرام نے شب قدرکے فضائل بھی بیان کئے شہر کی بعض مساجدوں میں نماز تراویح میں ختم القرآن کے اجتماعات بھی منعقد ہو ئے مساجد میں علماء کرام نے مسلم امہ کی ترقی ، خوشحالی کے لئے خصوصی عائیں کی ۔