چکن 600گرام
نمک حسبِ ذائقہ
زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دہی آدھا کپ
تندوری چکن بنانے کی ترکیب
چکن کی پر گہرے کٹ لگا لیں۔ اب اس کو ایک برتن میں ڈال دیں ۔
اب اس میں نمک، زیرہ پاؤڈر، لیموں کا رس، ادرک لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب اس اچھی طرح ملا لیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں تیار کیے ہوئے چکن کو ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
اب اس کڑاہی میں ایک کٹوری رکھ دیں اس پر جلتا ہوا کوئلہ رکھ دیں اور اس پر تھوڑا سا کھانے کا تیل ڈال دیں۔
جیسے ہی دھواں اُٹھنے لگے ڈھکن رکھ دیں اور ایک سے دو منٹ ڈھک کر رکھیں۔
آپکے مزے دار تندوری چکن تیار ہے۔
پکانے کا وقت :
30 Minutes
افراد :
2-3