72

27رمضان ٗ جوڑوں کے نکاح کی تیاریاں شروع

پشاور۔ 27رمضان المبارک کو نکاح کی تقریبات کیلئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں 27رمضا ن المبارک کو نکاح کی تقریبات نیک شگون اور بابرکت سمجھا جاتا ہے کل 27رمضان ا لمبارک کو پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں نکاحوں کی تقریبات کے لئے نکاح خواہوں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں بیشتر مقامات پر نکاح خواہوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے 27رمضان المبارک کو نکاح کی تقریبات کے حوالے سے پھولوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

عید الفطر کے بعد شادی سیزن دوبارہ شروع ہو جائیگا ۔ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر پشاور میں سویاں بنانے کا بھی رواج ہے اور خصوصی عبادات کے موقع پر سویا ں بنا کر اعتکاف میں بیٹھے افراد کے لئے مساجد میں بھی بھیجوائی جاتی ہیں ۔