61

پشاور میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ٗ موسم خوشگوار

پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں ہفتہ کی صبح آسمان پر اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور بوندا باندی سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہیں موسم بھی خوشگوار ہوگیا گرمی کی شدت کے بعد گزشتہ روز شہر میں ہونے والی بارش کے سے موسم بہتر ہو گیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے امکانات ہیں پشاور میں بارش کے بعد روزہ داروں کی بڑی تعداد عید کی خریداری کے لئے گھروں سے باہر نکل آئی ہے اور بڑی تعداد میں خریداری کی جا رہی ہے صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روزدرجہ حرارت 43سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیاتھا۔